16 اپریل 2016 - 13:28
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر: دشمنوں کو ملک کے موجودہ حالات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے

عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا ہے کہ دشمنوں کو اس بات کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے کہ وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری نے عراقی عوام کےنام اپنے پیغام میں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج کی کامیابیوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں سبھی عراقیوں کو چاہئےکہ وہ پوری طرح متحد ہو جائیں اور ملک کی حفاظت کو اپنی ترجیحات میں قرار دیں - انہوں نے دھرنا دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور لوگوں کو بھی خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں نے موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کے اجلاس کو موخر کرنا ہی بہتر سمجھا تاکہ ملکی حالات کا بہتر طریقے سے جائزہ لیا جا سکے- انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ عراق کے اعلی اور قومی مفادات کو مد نظر رکھیں - دوسری جانب عراق کےصدر فواد معصوم نے امریکی صدر کےخصوصی ایلچی سے عراق کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے - خبروں کے مطابق عراقی صدر فواد معصوم نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں داعش کے خلاف عراقی فوج کی کامیابیوں اور ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے -

۔۔۔۔۔۔۔

/169